نور سے اپنے سرور عالم دُنیا جگمگانے آئے 



🍃🌹Beautiful Kalam🌹🍃


💙👆Audio & Video👇💙

نور سے اپنے سرور عالم دُنیا جگمگانے آئے
غم كے مارو دکھیارو کو سینے سے لگانے آئے

نور نگارِ انبیاء ، میرے حضور آ گئے
شانُ نشان ِکبریا میرے حضور آ گئے

نکھرا ہوا ہے روئے گل پھیلی ہوئی ہے بوئے گل
بن کے بہار جا ں فضا میرے حضور آ گئے

عرش بریں کی رونقیں فرش ِزمیں پر آ گئی
سجدے کو جھک گیا آسماں میرے حضور آ گئے

اشکوں سے بھر كے جھولیاں آنکھیں بچھا دو راہ میں
صلی ِعلٰی کی دو صدا میرے حضور آ گئے

چھٹکی ہوئی ہے چاندنی پھیلی ہوئی ہے روشنی
دریا روا ں ہے نور کا میرے حضور آ گئے

محفل کو اب سوار لو دِل کا چمن نکھار لو
کردو چراغاں جابجا میرے حضور آ گئے

سائم کلام زوق سے قلب ونظر کو شوق سے
راہو ں میں آج دو بچھا میرے حضور آ گئے