💙🌹Audio & Video🌹💙


ملے ہے خاک سے لیکن بدن میلا نہیں ہوتا
فدایانِ محمد کا کفن میلا نہیں ہوتا

محبت اہل بیت پاك کی جس دِل میں پنہاں ہو
سدا شفاف رہتا ہے وہ من میلا نہیں ہوتا

ثنائے مصطفیٰ لکھو كہ انکی مَدحا کرنے سے
قلم میلا نہیں ہوتا سخن میلا نہیں ہوتا

نبی کے دین کی خاطر جو دیتا ہے عقیدت سے
وہ دولت کم نہیں ہوتی وہ دَھن میلا نہیں ہوتا

ہمارے جرم کی کالک ہے حاضر بن کے فریادی
لباس پاك شاہ گل من میلا نہیں ہوتا

زباں تر جن کی رہتی ہے ثنائے شاہ بطحا سے
عبید قادری انکا دہن میلا نہیں ہوتا